پاکستانتازہ ترین

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد (بیوروچیف)قومی اسمبلی نے پیرس کے اخبار کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں، عالمی برادری ایسے واقعات کو روکے، ارکان قومی اسمبلی نے شاہراہ دستور پر احتجاج بھی کيا۔ ڈپٹی اسپيکر مرتضیٰ عباسی کی زير صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے فرانس ميں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کیخلاف قرارداد پیش کی۔ قرار داد ميں کہا گيا کہ قومی اسمبلی فرانسیسی اخبار کے اقدام کی مذمت کرتی ہے، یورپی ممالک اظہار رائے کی آزادی کی حدود کو سمجھیں اور عالمی برادری ایسے واقعات کا نوٹس لے۔ قرار داد منظور ہونے کے بعد ارکان قومی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے اور پیرس کے اخبار کیخلاف مارچ کیا

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی:صوبے میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔میرعبدالماجد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker