تازہ ترینعلاقائی

کوئی بھی مذہب مقدس ہستیوں کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا،عابد حیسن

لاہور(پ ر) ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ اور سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب مقدس ہستیوں کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا فرانسیسی جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروع کر کے عالمی دہشت گردی کی گئی ہے جس کی ہر مسلمان مذمت کرتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ ایسی حرکت کا فوری نوٹس لے کر گستاخوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker