پاکستانتازہ ترین

دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیرصدارت اجلاس کے دوران دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے تما م شراکت داروں پر مشتمل اعلی ٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر مذہبی امور، مختلف سیاسی جماعتوں اور وفاق المدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکومت نے مدارس میں اصلاحات سے متعلق ایک مسودہ بھی پیش کیا جس پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مدارس میں اصلاحات کا نفاذ وقت کا تقاضا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2019 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker