تازہ ترینعلاقائی

ایوارڈ یافتہ مصنف ارشد علی ارشد کوسپر ایف ایم 90 بہاولنگرکی جانب سے اعزازی سرٹیفیکٹ

حضرو (پ ر)تفصیل کے مطابق چھچھ کے معروف،ایوارڈ یافتہ مصنف ارشد علی ارشد کی کتاب ،،چاند کی دھلیز پر سپر ایف ایم 90 بہاولنگر پر رواں ماہ ہر اتوار کو صبح دس بجے سے لیکر بارہ بجے تک خصوصی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں ۔ یوتھ وایئس سنڈے نام کا پروگرام گزشتہ دو اتوار کو نشر کیا جا چکے ہیں جنھیں بہت پسند کیا گیا ہے پروگرام میں ارشد علی ارشد نے اپنی زندگی کے پوشیدہ گوشے اجاگر کیے اور ادب کے احوالے سے اہم گفتگو کی۔۔اس پروگرام میں سامعین سے چند سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔درست جوابات دینے والے کو مصنف کی کتاب بطور گفٹ دی جاتی ہے۔ اس ضمن میں ارشد علی ارشد کو اعزای سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا گیا ہے ،، چاند کی دھلیز پر ،، ارشد علی ارشد کی تیسری کتاب ہے اس سے قبل ان کا مقبول ناول ،عشق سمندر ہے ،اور ،خوابوں کی تعبیریں ،حلقہ ادب میں داد و تحسین وصول کر چکے ہیں ۔واضح رہے کہ مصنف کے تین ناول ۔دید بان ۔مکھنی اور عشق لا ثانی یکے بعد دیگرے علی میاں بپلیکشنز لاھور سے منظر عام پر آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آئندہ دو سے تین روز میں پری مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker