تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:عوامی تحریک اورتحریک انصاف کے مل کر کام کرنے کی خبروں کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جوش وخروش

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پی ٹی اے اور پی ٹی آ ئی کے مل کر کام کرنے کی خبروں کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جوش و خروش ۔ مسلم لیگ ’’ن ‘‘ پریشان ، جماعت اسلامی خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی اور پی ٹی اے کے مل جل کر مارچ کرنے سے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ اور انہوں نے آ زادی مارچ میں شمولیت کے لئے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ جبکہ کافی عرصہ سے خاموش اور مایوسی کا شکار نکئی گروپ نے بھی انگڑائی لی ہے ۔اور اسلام آ باد مارچ میں جانے کے لئے مسلم لیگ ق نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ تحریک انصاف کے رانا نعیم انور ، مسلم لیگ ’’ق‘‘ کے شیر بہادر اور پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ہزاروں کی تعداد میں اسلام آ باد پہنچے گے ۔ دوسری طرف مسلم لیگ ق کے کارکنان دوسری طرف مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں اور ایک دوسرے سے حکومت کے مستقبل کے بارے میں سوالات کرتے نظر آ تے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی محمد رمضان کا کہنا ہے کہ اگر سارے فریق اسی طرح لڑتے رہے تو اور میز پر بیٹھ کر معاملات طے نہ کئے تو پھر کوئی تیسری پاور فائدہ اُٹھا سکتی ہے اور جمہوریت کی گاڑی کی بریکیں فیل ہو سکتی ہیں ۔ پی پی پی کے سید طارق شاہ سیئنر نائب صدر ضلع قصور کا کہنا ہے کہ حزب اقتدار اور اختلاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور جمہوریت کی بقا کے لئے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے چاہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے 6کھلاڑی سری لنکا روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker