پاکستانتازہ ترین

سابق گورنرمصطفیٰ کھراورسابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی فنکشنل لیگ میں شامل

khar and jamaliکراچی(نمائندہ خصوصی)  سابق وزیر اعظم پاکستان  میر ظفراللہ جان جمالی اور ان کےبیٹے فریداللہ جمالی سمیت سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یادرہے کہ اس سے قبل میر ظفراللہ جان جمالی کا تعلق مسلم لیگ ق اور غلام مصطفیٰ کھر کاتعلق حکمراں جماعت پیپلزپارٹی سے تھا۔ دونوں رہنماؤں نے حروں کے روحانی پیشوااور فکنشنل لیگ کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا کے ہمراہ مشترکہ پریس  انفرنس کرتے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے میر ظفر اللہ جان جمالی،ان کےبیٹے اور غلام مصطفیٰ کھر کی فنکشنل لیگ میں شمولیت کو خوش آئندہ قراردیا۔ پریس کانفرنس کےدوران پیرپگارا نے سابق وزیر اعظم پاکستان کو فکنشنل لیگ کا مرکزنائب صدر جب کہ غلام مصطفیٰ کھر کو فنکشنل لیگ صوبہ بلوچستان کا صدر بنانے کااعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  توقیرصادق کو فرار اور تحفظ فراہم کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں،رحمن ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker