پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت کی وفاق کو سی این جی سٹیشنز مستقل کھولنے کی تجویز

لاہور(پاک نیوزڈیسک)پنجاب میں تیل کا بحران آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سی این جی سٹیشنز مستقل کھولنے کی تجویز وفاق کو بھجوا دی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق میں رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہاگیاہے کہ آئند ہفتے میں پٹرو ل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں مزید گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے پٹرول کا بہران شدت اختیار کر سکتاہے اس لیے سی این جی سٹیشنز کو مستقل طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے اور پٹرول کا بحران آئندہ ہفتے جاری رہنے کا بھی امکان ہے اس لیے سی این جی سٹیشنز پٹرول کا مسئلہ حل ہونے تک مستقل کھولنے سے عوام کو ریلیف ملے گا اور کاروبار زندگی بھی چل سکے گی

یہ بھی پڑھیں  ایبٹ آباد کی ضلعی حکومت نے اپنا فیس بک پیج کھول دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker