تازہ ترینعلاقائی

ہائی کورٹ نے گلوبٹ کو ضمانت پررہا کردیا

لاہور(نامہ نگار) ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران گلو بٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف دائر مقدمات میں ایسی کوئی بھی دفعہ شامل نہیں جس کی ضمانت نہ ہوسکے، ان کا موکل اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کرے گا اور عدالت کی طلبی پر پیش بھی ہوگا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے موکل کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے گلو بٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ گلو بٹ نے پولیس کے ایما پر 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : منشیات فروش ہمارے معاشرہ کا ناسور ہیں . محمد فیصل رانا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker