تازہ ترینعلاقائی

رینالہ خورد:ایس ڈی او رینالہ خورد کی ملی بھگت قبضہ مافیا نے اریگشن کی سکنی اوراراضی پر قبضہ جما لیا

رینالہ خورد (تحصیل رپوٹر ) ایس ڈی او رینالہ خورد کی ملی بھگت قبضہ مافیا نے اریگشن کی سکنی اور اراضی پر قبضہ جما لیامقبوضہ سکنی اراضی پر مکانات کی تعمیر جبکہ زرعی اراضی پر نہری پانی چوری سے ناجائز کاشت کاری کر رکھی ہے ایس ڈی او اور عملہ کاروائی سے گریزاں تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات پر پنجاب بھر میں سرکاری سکنی وزرعی اراضی کو واہ گزار کروانے کیلئے گرینڈ اپریشن جاری ہے لیکن ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ایر ی گیشن حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا رینالہ خورد میں قبضہ مافیا ایسے ہی ہے جسے چراغ تلے اندھیرے والی مثال ہے کیوں کہ وزیر آب پاشی میاں یاور زمان کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے اور رینالہ خورد اوکاڑہ کی اہم تحصیل ہے ۔ تحصیل رینالہ خورد میں تعینات ایس ڈی او ایری گیشن عثمان اور عملہ کی ملی بھگت سے کینال کالونی میں عرصہ سے قبضہ مافیا کی سکنی اراضی پر کاروائیاں جاری ہیں قبضہ مافیا نے کینال کالونی میں اراضی پر قبضہ کر کے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں یہی نہیں قبضہ مافیا سکنی اراضی پر قبضہ کرنے کے بعد مکان تعمیر کر کے اسے اگے فروخت کر دیتا ہے اور نئی جگہ پر قبضہ کر لیتا ہے یہ سلسلہ زورو شور سے جاری ہے جبکہ کہ ایس ڈی او عثمان سب انجنئیر اور عملہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے محکمہ کی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی پرقبضہ کر کے نہری پانی چوری سے کاشت کاری کر رکھی ہے اور ان کاشت شدہ فصلوں سے ایری گیشن حکام باقاعدہ اپنا حصہ وصول کرتے ہیں معززین علاقہ اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف وزیر آب پاشی میاں یاور زمان ڈی سی اواوکاڑہ ایکسین کینال اوکاڑہ سے قبضہ ما فیا اور ایری گیشن کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ زراعی و سکنی اراضی کو وگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پتوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker