پاکستانتازہ ترین

یوم آزادی کےموقع پرمزاراقبال پرپروقارگارڈزکی تبدیلی کی تقریب

لاہور(نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے  شاہی قلعے پر  پرچم لہرایا ا ور کہا کہ لانگ مارچ یا دھرنا دینے والے آج کے دن کو متنازع بنانے کے لئے نکل رہے ہیں۔ لاہور میں یوم آزادی  کا آغاز تحریک پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، برکی روڈ ڈیفنس میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔  پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے اور سلامی دی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شاہی قلعہ پر پرچم لہرایا، مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شہباز شریف نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔  یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  چودہ اگست کو احتجاج کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں، روح قائد اور اقبال ہم سے  ناراض ہيں، لانگ مارچ اور دھرنا دینے والے آج کے دن کو متنازع بنانے کے لئے نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کے خلاف تو آج تک لانگ مارچ نہیں کیا گیا، وہ اس مارچ کے آگے آگے چلیں گے جو ملک کو ترقی، خوشحالی اور اجالوں کی جانب لے جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button