تازہ ترینعلاقائی

دفاع وطن کیلئے شہداء کی قربانیاں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،جہانزیب اعوان

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن) ڈی سی او محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے شہداء کی قربانیاں کو فراموش نہیں کیا جاسکتااور آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں تو یہ انہی شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ وطن کی سلامتی کیلئے پیش کیا۔ یہ بات انہوں نے نذیر کالونی اور سٹی قبرستانوں میں شہداء کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او نذیر کالونی کے قبرستان میں سیاچین کے محاذ پر شہید ہونے والے69بلوچ رجمنٹ کے محمد اشرف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ ڈی سی او نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے اور ہمارے عقیدے کے مطابق شہید کبھی مرتے نہیں اور ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اپنی قربانیوں سے دفاع وطن کی جو تاریخ رقم کرتے ہیں وہ ان مٹ ہوتی ہے اور قوم کو ایسے سپوتوں پر فخر ہے۔ ڈی سی او نے سٹی قبرستان میں پولیس کے شہیدحوالدار راؤ اقبال کی قبر پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے ستلج پارک بہاول نگر میں شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں

یہ بھی پڑھیں  واہ کینٹ جی ٹی روڈ پر رمضان دستر خوان میں افطار و ڈنر کا سلسلہ جاری سینکڑوں افراد مستفید ہونے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker