تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لکھن کی میں کھلے دھڑلے سےبجلی چوری،کرپٹ اہلکار مال پانی بننے کے چکرمیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) لیسکوواپڈ سب ڈویثرن سرفراز نگرکے ایریا لکھن کی میں کھلے دھڑلے سے کنڈے لگا کربجلی چوری،کوئی پوچھنے والانہیں ،بجلی چوروں نے بجلی کے کھمبے سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنا شروع کردی،صحافیوں نے بجلی چوروں کی مووی بنا لی ،نشاندہی کے باوجود بجلی چوروں کے خلاف محکمانہ کارروائی نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق۔بھائی پھیروکے نواحی گاؤں لکھن کی میں عرصہ دراز سے لوگوں نے واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی کے پولوں سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنا اپنا فرض سمجھ لیاجبکہ صحافیوں نے اطلاع ملنے پر ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والے لوگوں کی ویڈیوفلم بنا ئی تو اُنہیں مال و پانی کی آفریں اورمال و پانی لینے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جانے لگیں مگر نڈر اور بے باک صحافت کرنے والے صحافیوں نے دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ویڈیو فلم واپڈا حکام کو دے دی مگر واپڈاحکام نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اپنے ماتحت اہلکاروں اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے بجلی چوروں کے خلاف فراہم کردہ تمام ثبوت ہی ختم کردیے اس موقع پر مختلف تنظیموں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ چیف واپڈا و بجلی و پانی کے وزیر کو چاہیے کہ وہ کرپٹ واپڈا اہلکاروں اور لکھن کی میں موجود بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا حکم دیں اور حکومت وقت کو چاہیے کے وہ حق و سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافیوں کو جان و مال کاتحفظ فراہم کرے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ملک کا ہر فرد چین سے دوستی کا ضامن ہے ،صدرچیمبرآف کامرس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker