تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پنجاب کے سیکرٹری جنرل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پولیس جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ کرکے مجرمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔آئی جی پنجاب واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات عمل میں لائیں۔امیر جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی اور میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کی جانب سے عدم تعاون،مجرمان کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔راولپنڈی میں 5روز قبل نذیر احمد جنجوعہ پر چھریوں سے حملے کاافسوس ناک واقعہ پیش آیا مگر تاحال پولیس واقعہ کی ایف آئی آر تک درج نہیں کررہی ۔یوں محسوس ہوتاہے کہ پوراصوبہ پولیس اسٹیٹ بن چکاہے۔عوام کے جان ومال تک محفوظ نہیں۔آئی جی پنجاب واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات عمل میں لائیں اور مجرمان کوجلد ازجلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی : دو گروپوں میں آمنے سامنے فائرنگ، 15 کے قریب مرد اور عورتیں شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker