پاکستانتازہ ترین

کےپی کےوزیراعلیٰ ہاﺅس کے باہر چہلم کے موقع پر شہداکے والدین کااحتجاج

پشاور(نمائندہ خصوصی)کے پی کے حکومت کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم کی تقریب کے موقع پر شہدا کے والدین نے کھانا چھوڑکر وزیراعلیٰ ہاﺅس سے باہر آ کر احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق شہید بچوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں تقریب میں بلاکر بے عز ت کیا گیا دھکے دیے گئے ہیں۔شہید بچے کے والد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا ایک بیٹا شہید ہو چکاہے جبکہ دوسر بیٹا ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کے علاج معالجے کے سلسلے میں ان سے ملنے آئے لیکن شوکت یوسفزئی نے ان سے بد تمیزی کی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا رویہ بھی ا ن کے ساتھ درست نہیں تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker