کراچی(نمائندہ شوبز)دنیا ئے موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی آج 17 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔دنیا ئے موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور قوالی کے فن کو نئی جہت دینے والے استاد نصرت فتح علی خاں کو ہم سے جدا ہوئے17 برس بیت گئے لیکن ان کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی اور انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔ نصرت فتح علی 16 اگست 1997 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے لیکن گلوکاری کے میدان میں شاید ان کا خلاء مدتوں پورا نہ ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیے :
کرکٹر کامران اکمل کےگھرچوری کرنے والی خواتین کا گروہ گرفتار
ستمبر 28, 2012
کشتی ہے کہ ڈوبی جاتی ہے!
اپریل 26, 2013