بین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان کو خطرہ ہوا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانندساتھ ہونگے ،چین

بیجنگ(ڈیسک نیوز)پاکستان کو خطرہ ہوا تو سیسہ پلائی دیوار کی مانند ساتھ ہو ںگے کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑینگے ۔دفترخارجہ چین نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ساتھ کھڑا ہو گا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان روایتی دوست ملک ہے اسے کسی بھی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر اور اروناچل بارے چینی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔  ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ برصغیر میں اگر امن کے بارے میں سوچنا ہے تو اس کیلئے لازمی ہے کہ ہم کشمیر مسئلہ کو ایڈریس کریں۔ اس کیلئے دونوں ممالک کو آپس میں بات کرناہو گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button