تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے ،ظاہرے شاہ

pmlnڈسکہ(نامہ نگار) ہم پاکستان کو زرداری اور اس کے حواریوں کے پھیلائے ہو ئے اندھیروں سے روشنی میں تبدیل کر نا چاہتے ہیں اس لئے پوری قوم کو متحد ہو کر 11مئی کو شیر پر مہر لگا کر قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے پاکستان بچانے کیلئے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار این اے 113صاحبزادہ سیدافتخار الحسن ظاہرے شاہ نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ملک کو بیرونی قرضوں ،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ،قتل و غارت گریاور دہشت گردی جیسے تحفے دئیے ہیں ،انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے پر ملک کی تقدیربدل جائیگی ملک کی بقاء کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں اس وقت صرف میاں نوازشریف ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ11مئی کو کامیاب ہو کرعلاقہ کی تقدیر بدل دیں گے پہلے بھی علاقہ بھر میں ترقیاتی کام کر وائے اور اب پہلے سے بھی زیادہ ترقیاتی کام کرواکر علاقہ کو خوشحال بنا دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker