تازہ ترینکھیل

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: شاندار پرفارمنس پاکستان کی ٹاپ 10میں واپسی

زیورخ (نمائندہ سپورٹس)بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10 میں آگئے ہیں ۔پاکستان نے بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ، جس کے بعد پاکستان کو ایف آئی ایچ رینکنگ میں 181 پوائنٹس ملے اور ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 10 میں آگئی ۔ نئی رینکنگ میں پاکستان کی دسویں پوزیشن ہے ۔اسپین کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ آسٹریلیا بدستور پہلی پوزیشن پر ہے، نیدرلینڈز دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker