تازہ ترینکھیل

کولمبوٹیسٹ: پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 271رنز کا ہدف

کولمبو(نمائندہ سپورٹس)کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں282رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 271رنز کا ہدف ملا ہے۔کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے 177 رنز2 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز شروع کی، مہیلا جے وردنےاپنے ٹیسٹ کیریئرکی آخری اننگز میں 54 رنز بنائے جبکہ سنگاکارا 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان میتھیوز نے ناقابل شکست 43رنز بنائے۔یوں سری لنکاکی پوری ٹیم 282رنز بناکر بناسکی ۔سعید اجمل اور وہاب ریاض نے تین، تین جبکہ عبدالرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے فاسٹ بالر جنید خان زخمی ہونے کی وجہ سے آج میدان میں نہیں اترے۔دو میچوں کی سیریز میں سری لنکا کو ایک۔صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker