پاکستانتازہ ترین

جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمہ دارعمران اورقادری ہونگے،اسفندیار

چارسدہ (ڈیسک نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب صدر اسفندیارولی نے کہا ہے کہ جمہوریت پٹری سے اتری تو ذمے دارعمران خان اورطاہر القادری ہوں گے،نواشریف کو مشورہ دیتاہوں کہ اجلاس طلب کرکے پارلیمنٹ سےاعتماد کاووٹ لیں۔چارسدہ میں پارٹی انتخابات کے بعد کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ اورقومی حکومت کا ذکر نہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سےخواتین اوربچے مررہےہیں لیکن نئے پاکستان کا وزیراعلیٰ جلسے میں ناچ رہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاورمیں بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں تودوسری طرف تحریک انصاف کو چارحلقوں کی فکر ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے . رانا ساجد علی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker