تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:سنگین ملکی حالات کے پیش نظر شہریوں کی آگاہی کیلئےسیمینار اورواک

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی کی ہدایت پر واک و سمینار کا انعقاد ۔ تفصیلات کیمطابق سنگین ملکی حالات کے پیش نظر شہریوں کی آگاہی کیلئے سٹی بوائز ہائی سکول میں پولیس کیجانب سے سیمینا ر منعقد کیا گیاجس کی صدارت ڈی ایس پی صدر خاور زمان لودھی اور اے سی بہاولنگر عبد الفتح ہیلیو نے کی ۔ شہر بھر کے مختلف طبقات میں انجمن تاجران اور مذہبی حلقے ، علماء کرام ، میڈیا کے عہدیداران سمیت محکمہ تعلیم کے ملازمین و سینکڑوں طلباء نے شرکت کی ۔ سمینار کے بعد دہشت گردی کو ختم کر نے کی آگاہی کیلئے سٹی بوائز ہائی سکول سے رفیق شاہ چوک تک واک کی گئی ۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈی ایس پی صدر خاور زمان لودھی نے کہا کہ مذہبی منافرت و دیگر مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کی کوشش وقت کی انتہائی اہم ضرورت ہے اور وطن عزیز کی بقاء و سلامتی کیلئے ہم دہشت گر دی کا قلع قمع کرینگے ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ دہشت گر دی و قتل و غارت گری گناہ کبیرہ ہے ۔ مذہب اسلام اسکی ہر گز اجازت نہیں دیتا ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر منتظر مہدی کی ہدایت پر سر کاری و نجی سکولوں پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر اے سی بہاولنگر عبد الفتح ہیلیو نے کہا کہ تمام سکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ سے اونچی کر وا دی گئی ہیں مزید ڈی سی او بہاولنگر چوہدری خضر افضال نے ضلع بھر کے تمام سکولوں کا دورہ کیا ہے ۔ بچوں کے والدین و دیگر شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیں اگر کسی بھی مشکوک چیز پر نظر پڑے فوری طور پر کنٹرول روم میں فون کر کے اطلاع دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button