تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ سوہا علی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی(نمائندہ شوبز)اداکارہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو، شادی کے بندھن میں بندھ گئے، پٹودی کے نواب نے بہن کی شادی کی خوشی میں گرینڈ ریسیپشن دیا۔ سوہا علی خان اور کنا ل کھیموکی دوستی کے تھے خوب چرچے، یہاں تک کہ بات منگنی اور پھر شادی تک آ پہنچی، دلہن سنہرے اور نارنجی رنگ کے خوبصورت لباس اور روایتی جیولری میںتھی جبکہ کنال نے ہلکی سنہری شیروانی میں۔ممبئی میں دی جانے والی شادی کے ریسیپشن میں سوہا کی ماں شرمیلا ٹیگور اور بھابھی کرینہ کپور نے مہمانوںکا استقبال کیا۔ سیف علی خان تو دعوت میں پیش پیش تھے ہی ان کے علاوہ کرشمہ کپور ، کون کنا سین شرما، امرتا اروڑا، ملائکا اروڑا، سلمان خان کی بہن ارپتا اور کرکٹر یووراج سنگھ سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان غلطی کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker