تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی پرفائرنگ

ٹیکسلا(نا مہ نگار)نواب آباد جی ٹی روڈ پر پلازے کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر تلخ کلامی، فائرنگ سے نوجوان بال بال بچ گیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی ،فلاحی ادارہ چلا رہا ہوں مالک مکان آئے روز بلا جواز پریشان کرتا ہے، سربراہ ادارہ انسداد منشیات ملک افتخار کا موٗقف،والد کی جان بچانے کے لئے ہوائی فائرنگ کی،پلازے کے مالک کے بیٹے ثاقب کا موٗقف۔تفصیلات کے مطابق نواب آباد جی ٹی روڈ پر پلازے کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر معمولی تلخ کلامی شدید جھگڑے کا سبب بن گئی اس حوالے سے ادارہ انسداد منشیات کے سربراہ ملک افتخار نے اپنے موٗقف میں کہا کہ مالک پلازہ فرید کافی عرصے سے حیلے بہانے سے بلا جواز پریشان کر رہا تھا آج ہسپتال کے سامنے گاڑی کھڑی کی گئی تو وہ گالم گلوچ پر اتر آیا جس پر اس کو علاقے کے لوگوں نے بھی کافی سمجھایا کہ جبکہ اسی اثناء میں اس کا بیٹا ثاقب اندر سے پستول لے کر آیا اور فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک نوجوان بال بال بچ گیا اس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا تا ہم پولیس جو کہ گشت میں مصروف تھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان سے اسلحہ قبضہ میں لے لیا ورنہ یہاں قیمتی جانوں کے ضٰاع کا خدشہ تھا،ملک افتخار کا کہنا تھا کہ میں عرصہ دراز سے فلاحی ادارہ چلا رہا ہوں جس کی مجھے سزا دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ویناملک کی فلم ’ممبئی 125 کلومیٹر‘ آئندہ ہفتے پاکستان میں ریلیزکرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker