تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام اور مزدور دشمن ہیں۔صدیق خان

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نامہ نگار)تحریک انصاف کے MPA حلقہ (PP-7) محمد صدیق خان نے کہا ہے کہ میاں برادران کے روشن پاکستان میں نہ تو ملک میں سوئی گیس ہے نہ بجلی، نہ پٹرول اور نہ ہی روز گار،’’ غریب آدمی ہر جگہ ہو رہا ہے ذلیل و خوار‘‘، سردیوں کے موسم میں بھی 18 ، 18 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جہاں صنعتی ادارے اور انڈسٹریاں بند ہو چکی ہیں وہیں پر لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے، موجودہ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام اور مزدور دشمن ہیں۔،حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے جہاں بیرونی سرمایہ کاری منجمد ہوچکی ہے وہاں بیرونی سرمایہ کار اپنی اپنا سرما یہ یہاں سے منتقل کر رہے ہیں،،حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے فرنس آئل کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں جس کی وجہ سے آئندہ چند دنوں میں بجلی کا بحران شدید ترین ہونے کا اندیشہ ہے ،عوام کو دہشت گردوں، چوروں، ڈاکوؤں اور کرپٹ پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس وقت پورا پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا ہے اور سیاسی مخالفین کی وابستگیاں تبدیل کرنے کے لئے پولیس کے ذریعے انھیں ہراساں کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کا مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پٹرول کے بحران کے ہاتھوں کچومر نکال دیا ہے،غریب آدمی کا کوئی بھی پرسان حال نہیں،اور عوام حالات کے ہاتھوں تنگ آکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، روشن پاکستان کے دعویداروں نے جتنے قرضے20 ماہ میں لیئے اتنے قرضے پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکمران نے نہیں لیئے،پٹرول، گیس، بجلی کی بندش حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکار ڈ توڑ دیئے ،انھیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے وہ عوامی منصوبوں کو پس پشت ڈال کر وہ منصوبے شروع کر رہے ہیں جن میں انکا ذاتی مفاد ہے، عوامی مسائل پر اپوزیشن بالکل خاموش ہے اور حقیقت میں اپوزشن کا کردار اور عوامی جذبات کی نمائندگی تحریک انصاف ہی کر رہی ہے۔،حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہر محازپر بری طرح ناکام ہو چکی ہے،تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے اوراب عوام کی نظریں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرمرکوز ہیں ،عوام انھیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، تحریک انصاف حکومت میں آکر عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرے گی اور پاکستان کو حقیقت میں ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:جماعت نہم کا طالب علم تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker