تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کا ایکشن،درجنوں رکشوں اور گاڑیوں کے چالان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کا ایکشن،درجنوں رکشوں و گاڑیوں چالان متعدد تھانوں میں بند،سٹی ٹریفک پولیس بھی شانہ بشانہ حرکت میں،ٹریفک کی روانی پر شہریوں نے ٹریفک پولیس سرکل پتوکی و سٹی اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور کے اقدام کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق۔گزشتہ روز ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کے سب انسپکٹر عنائت اللہ،سب انسپکٹر ذوالفقار اور سٹی ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی جاوید احمد نے اپنے ماتحت ملازمین کے ہمراہ بھائی پھیرو شہر میں رانگ پارکنگ درجنوں رکشوں و گاڑیوں کے چالان اور متعدد کو مختلف تھانوں میں بند دیگر رکشہ ڈرائیوروں و گاڑی ڈرائیوروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے تھانیداروں نے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی کی خصوصی ہدائت پرہر روز بھائی پھیرو شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ ٹی او آر پتوکی تعاون کرتے ہوئے یہاں سے سے ناجائز تجاوزات ختم کروا دیں تو یہی روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی طرح نظر آئے گا اس حوالہ سے شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خالد قریشی نے بہت اچھا قدم اٹھایاہے جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس اب مکمل طور پر حرکت میں آچکی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button