تازہ ترینعلاقائی

14 فروری کو اوکاڑہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں ریلی نکالیں گے۔عابد حسین بودلہ

اوکاڑہ(پ ر)ڈاکٹر عبدالقدیر موومنٹ کے چیئرمین پیر عابد حسین بودلہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر موومنٹ اوردوسری جماعتیں چودہ فروری کو اوکاڑہ بھر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے حق میں ریلی نکالے گی اس موقعہ پر انہوں نے کہا ہے کہ ملک ا س و قت انرجی کے بحران میں مبتلا ہے ۔اور ابھی تک ہم اس بحران سے نہیں نکل سکے ہیں دن بدن اس میں اضافہ اور ملک کے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جن ممالک نے آزادی حاصل کی وہ ممالک خوشحال ہیں اور وہ ممالک بجلی دیگر ملکوں کو فروخت کر رہے ہیں ۔اور ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمیں کوئی بھی مخلص حکمران نہیں ملا ۔اب تک جو بھی آیا ہے اس نے اس ملک کے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا ہے ۔لیکن اس ملک کے مسائل پر توجہ نہیں دی ہمارا ملک کبھی ۔فوجی آمریت۔اور کبھی سول نا اہل حکمرانوں کے نرغے میں رہا ہے لیکن پاکستان کے مسائل جوں کے توں ہی رہے ہیں اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔اگر پوری دنیا اور مسلمہ امہ میں کسی شخص نے اس ملک کا نام روشن کیا اور اس کو ایٹمی قوت بنایا تو وہ فخر پاکستان ڈاکٹر ،اے کیو خان ہیں لیکن ہماری کتنی بدقسمتی ہے کہ ہم ان کے تجربات سے فائدہ حاصل نہیں کر رہے ۔ حکومت فوری طور پر اس ملک کے بنیادی اور قومی مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈاکٹر ۔اے کیو خان کے تجربات سے فائدہ حاصل کرے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : طالبعلموں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں ازحد ضروری ہیں اسماء نوید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker