تازہ ترینعلاقائی

بہاولپور:پسندکی شادی ‘والدین جان کے دشمن ہوگئے ہمیں جان کاتحفظ فراہم کیاجائے، نورمحمد، طاہرنور

downloadبہاول پور( بیوروچیف ) پسندکی شادی ‘والدین جان کے دشمن ہوگئے ہمیں جان کاتحفظ فراہم کیاجائے ورمحمداورطاہرنورکاپریس کلب بہاول پورمیں پریس کانفرنس سے خطاب‘تفصیل کے مطابق خانقاہ شریف رنگ پورکے رہائشی نورمحمد نے پریس کلب بہاول پورمیں صحافیوں کوبتایاکہ میری اپنی ماموں زاد طاہرہ نورسے وٹہ سٹہ تھالیکن طاہرہ نورکاوالدمحمدرمضان جواری اورلالچی تھااس نے طاہرہ کی شادی رقم کے لالچ میں کسی دوسری جگہ کرنے لگاجس پر میں نے اپنی ماموں زاد کزن طاہرہ کے ساتھ مورخہ 27 جنوری 2012 ء کوکورٹ میرج کرلی لیکن 19-3-12 کومیرے سسر محمدرمضان نے جھوٹا بے بنیاداغواء وڈکیتی کاپرچہ تھانہ ترنڈہ محمدپناہ میں درج کرادیا جبکہ محمدرمضان خوداحمدپورشرقیہ کارہائشی ہے پولیس تھانہ اسٹیشن ترنڈہ محمدپناہ نے سائلہ کے والدین کے اثرو رسوخ کے باعث ہمارے اوپرناجائز مقدمات درج کردیئے اورمیرے بہنوئی کوبھی گذشتہ دس روز سے تھانہ میں حبس بے جا میں رکھاہوا ہے نورمحمداورطاہرنورنے چیف جسٹس آف لاہورہائی کورٹ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف آرپی او بہاول پور ڈی پی اورحیم یارخان سے مطالبہ کیا ہماری زندگیوں کوشدیدخطرہ ہے ہمیں جان کاتحفظ فراہم کیاجائے اور ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button