اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے شرکا سےکہا ہے کہ جب تک قومی حکومت نہ بنےیہاں سےکوئی نہیں جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ محاصرےکابدلہ محاصرہ ہے،لاہورمیں ہمیں محاصرےمیں رکھاگیا،یہاں ہم نےمحاصرہ کرلیا۔طاہر القادری نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں جانا، یہیں رہنا ہے،اس انقلاب کاسورج طلوع ہوگااورعوام کی فتح ہوگی تویہاں سےلوگ جائیں گے۔انقلاب مارچ کےشرکاکوبتاناچاہتاہوں آپ اپنی منزل کوپہنچ گئےہیں،شہادتیں انقلاب کی کامیابی کی ضمانت بن گئیں۔طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آبادپولیس کومبارکباددیتاہوں کہ لاکھوں افرادکامارچ چلالیکن انھوں نےگولی نہیں چلائی۔انہوں نے کہا کہ انقلابی مارچ پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچ گیا اور ہم پرامن رہیں گے،حکومت کوہمارےانقلاب کےتصورسےاختلاف ہےتوجمہوری طریقےسےڈیل کرتے۔حکمرانوں کی جمہوریت صرف کرپشن ہےجواس ملک میں نہیں چلنےدی جائے گی۔ کرپٹ حکمرانوں کو نکال پھینکیں گے۔قاتلوں نےسانحہ ماڈل ٹاؤن کی اپنی ایف آئی آردرج کرلی جبکہ شوٹرسےمیرےگھرکےبیڈروم میں گولیاں چلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے :
یادداشت کی پروٹین دریافت
جون 10, 2013
سوچیے گا ایک دفعہ ضرور۔۔۔۔
نومبر 4, 2012

لاہور:سیاسی ومذہبی رہنماؤں اورعسکری دانشوروں نے سعودی عرب میں پھانسیوں کو انکا داخلی مسئلہ قراردےدیا
جنوری 5, 2016
آئی سی سی ایوارڈز: کمار سنگاکارا نے تین ایوارڈز جیت لیے
ستمبر 15, 2012