پاکستانتازہ ترین

بھارت سے تعلقات برابری کی بنیاد پرچاہتے ہیں،نوازشریف

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، بھارت کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو پاک بھارت تعلقات سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے لئے اہم ملک ہے،بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،ہم بھارت کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر معمول کے تعلقات چاہتے ہیں۔دونوں ملکوں کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر حل طلب مسائل کے معاملات کو حل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے ان تنازعات اور مسائل کا حل ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر باسط نے امریکی صدر بارک اوبامہ کےحالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:دیپالپورمیں ہائیر ایجوکیشن کی کلاسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا،زاہدشاہ گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker