
بھائی پھیرو(نامہ نگار) حکومت پاکستان اور اوگرا کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں واضع کمی کے باوجود بھائی پھیروکے بااثرٹرانسپورٹروں کا کرایوں میں کمی کرنے سے انکار ۔حکومت پنجاب ایل ٹی سی کے کرائیوں میں کمی کرے تو ہم بھی کمی کیلئے تیار ہیں ۔اے سی پتوکی اور علاقہ مجسٹریٹ کا کارروائی کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حکم پر گزشتہ تین ماہ سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں25روپے سے 30روپے فی لیٹر کمی تو کردی ہے مگربھائی پھیرو کے ٹرانسپورٹروں نے ویگن کرائیوں میں ایک پائی بھی کمی نہیں کی بھائی پھیرو سے ٹھوکر نیاز بیگ کا فاصلہ 45کلومیٹر ہے مگر ویگن مالکان بدمعاشی سے 60روپے کرایہ وصول کررہے بھائی پھیروسے موڑ کھنڈا کا فاصلہ20کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 30روپے ،پتوکی کا سفر 22کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 30روپے ،کوٹرادھا کشن کا سفر 16کلومیٹر ہے مگر کرایہ 30روپے زبردستی وصول کیا جارہا ہے، فیصل آباد کا فاصلہ 80کلومیٹر جس کا کرایہ 120روپے وصول ہورہا ہے،چونیاں کا فاصلہ 27کلومیٹر ہے جس کا کرایہ 40روپے وصول کیا جارہا ہے ہمارے نمائندے نے جب ویگن مالکان سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم کدھر جائیں بھائی پھیروکے بااثر اڈا مالکان نے ہمارا جینا حرام کردیا۔اڈا مینجرزبردستی فی پھیرا 120سے 200روپے تک وصول کررہے ہیں اگر انکار کردیتے ہیں تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہم کرایہ کیسے کم کریں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے سی پتوکی نواز گوندل کو متعدد بار عوامی سماجی حلقوں نے کرایہ کم کروانے کا مطالبہ کیا مگر نا جانے کونسی طاقت انہیں کارروائی کرنے سے روک دیتی ہے