پاکستانتازہ ترین

کے پی کےاسمبلی تحلیل نہ ہواس لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کررہے ہیں،سراج الحق

پشاور (نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ماحول تیسرے فریق کے لئے بنتا جا رہا ہے، سیاستدان ناکام ہو جاتے ہیں تو فوج کا راستہ کھل جاتا ہے۔پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاست جوش کا نہیں ہوش کا نام ہے۔ ہر لفظ کہنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ ماڈل ٹائون کا واقعہ حکومت کی بڑی غلطی تھی، ایک فریق غلطی کرے تو دوسرے کو نہیں دہرانا چاہئے۔ حالات کا ٹمپریچر کم کرنے کے لئے ماحول بنانا ہوگا۔اس وقت قوم کی نظریں پارلیمنٹ پر لگی ہیں کیونکہ پارلیمنٹ ہی قوم کی ترجمان ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ کوئی بھی جماعت خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی، اسی لئے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker