
ٹیکسلا (بیورورپورٹ) صدر ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن محمد افضل جنجوعہ کی وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر سے ملاقات ،فیصلہ شدہ فائیلوں کا ریکارڈ راولپنڈی ریکارڈ روم میں منتقلی پر اپنے بتحفظات کااظہار اور لوگوں کو فیصلہ شدہ فائیلوں کی نقول کے حصول میں درپیش گھمبیرمسائل سے آگاہ کیا کیا،فیصلہ شدہ ریکارڈ کی نقول میں عدم دستیابی سے مقدمات طوالت اختیار کر رہے ہیں،سیشن جج راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیکسلا کورٹ میں جنوری2015 سے فیصلہ شدہ فائیلوں کو ریکاڈ روم ٹیکسلا میں رکھے جانے اور وہاں عملہ کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے،ٹیکسلا بارکے وکلاء کے وفد میں صدر ٹیکسلا بار محمد افضل جنجوعہ ایڈووکیٹ شامل جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن راجہ محمد کامران ایڈووکیٹ،نائب صدر مس طاہرہ انجم ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری شیخ شرجیل آفتاب ایڈووکیٹ،فنانس سیکرٹری راحت حنیف رانا ایڈووکیٹ ،لائبریری سیکرٹری مس قرۃ العین ایڈووکیٹ،اور راجہ معظم ایڈووکیٹ شال تھے،ٹیکسلا بار کے وفد نے سیشن جج راولپنڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا،جنہوں نے وکلاء کو درپیش مسائل کے حل میں ترجیح بنیادوں پر احکامات جاری کر کے ٹیکسلا کے وکلاء کا دیرینہ مسلہ حل کیا،اس موقع پر سیشن جج کے علم میںیہ بات بھی لائی گئی کہ ٹیکسلا کورٹ میں ریکارڈ روم کی تعمیر کے باوجود نہ یہاں عملہ کی تعیناتی کا نوٹیفیشن کیا گیا اور نہ ہی فیصلہ شدہ فائیلوں کا ریکارڈ یہاں رکھنے کا نوٹیفیکیشن کیا گیا جس سے مشکلات میں روز فزوں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کو فیصلہ کی نقول میں سخت پریشانیوں کا سامنا ہے ،جس پر سیشن جج راولپنڈی نے فوری احکامات صادر کئے ، ادہر ٹیکسلا بار کی نو منتخب منتظمہ کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اور بار کے وقار کے لئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں ٹیکسلا ریکارڈ روم میں فیصلہ شدہ فائیلوں کے ریکارڈ کی دستیابی احسن اقدام ہے