تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:سراج الحق کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے صوبائی قیادت کا سرائےمغل کا دورہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سراج الحق کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے صوبائی قیادت کا سرائے مغل کا دورہ۔کارنر میٹنگوں سے خطاب۔مل کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے صرف جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن نے گذشتہ روز سرائے مغل اور گردو نواح کے درجنوں دیہات میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو جن بحرانوں کا سامنا ہے ان کے لئے سراج الحق جیسے زیرک مرد درویش قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوبیس اگست کو انکی پتوکی آ مد کے موقع پر عوام انکا بھرپور استقبال کریں گے ۔انہوں نے جماعت اسلامی کے مقامی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر پھیل جائیںْ اور جماعت اسلامی کی دعوت دیں ۔انکے ہمراہ ضلع قصور کے امیر عثمان غنی اور نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  فیس بک لوگوں کو ڈپریشن کا شکار بنا رہی ہے، نئی تحقیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker