پاکستانتازہ ترین

اپنے ملک میں غیرملکی مداخلت قبول نہیں ،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی طاقت کی مداخلت قبول نہیں ۔ دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں امریکی سفیر رچرڈاولسن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ اگر کانگریس میں حکومتی نمائندہ بتائے کہ 60سے 70فیصدووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی توکیا امریکی عوام نتائج مان لیں گے ؟ میری طرف سے امریکی محکمہ خارجہ کوپیغام پہنچادو کہ اپنے ملک میں غیرملکی مداخلت قبول نہیں ، امریکی جمہوریت کواچھی طرح جانتاہوں ۔ اُن کاکہناتھاکہ دھاندلی کو قانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سمیت ہر فورم پر گئے ، 14ماہ سے کہہ رہے تھے کہ انصاف نہ ملاتوسڑکوں پر آجائیں گے ،تحریک انصاف نے صرف قوم سے کیاگیاوعدہ پوراکیااور احتجاج آئینی وقانونی حق ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button