پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گئے

کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی آپریشن کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور رینجرز، پولیس حکام شریک ہوں گے۔وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کے لواحقین بھی ملاقات کریں گے؛۔وزیر اعظم گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے رہنماوں سے سہیل احمد کے قتل پر اظہار افسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button