پاکستانتازہ ترین

آپ کی آزادی وہاں ختم ہوجاتی ہےجہاں سےمیری ناک شروع ہوتی ہے۔چوہدری نثار

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہےکہ طاہرالقادری اورعمران خان لکھ کردیں کہ نقصان کےذمےدارخودہونگےتواسلام آباد سے کچھ کنٹینرزہٹاسکتےہیں،تا ہم سیکیورٹی کےلیےلگائےگئے کنٹینرزنہیں ہٹائیں گے ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے چوہدری نثار نے کہا کہ آپ کی آزادی وہاں ختم ہوجاتی ہےجہاں سےمیری ناک شروع ہوتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین بچوں کوڈھال بناکربیٹھناجمہوریت نہیں ہے،ریاستی اداروں پریلغارکرناجمہوریت نہیں ہے۔اسلام آباداورپنجاب پولیس نےاب تک ذمےداری کامظاہرہ کیا ہے،ورنہ ریاست اتنی کمزورنہیں کہ ایک گروہ کواداروں پرحملہ کرنےدے ۔چوہدری نثار علی نے انکشاف کیا کہ سیکیورٹی اداروں نےبتایاہےکہ خیبرپختونخواکےراستےدہشتگردداخل ہوسکتےہیں،پولیس،انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوشش سےاب تک معاملات بخوبی نمٹ گئے،اسکامطلب یہ نہیں کہ خطرات ٹل گئے،صورت حال کے پیش نظر بالغ نظر ی کا مظاہرہ کرنا چا ہیئے۔چودھری نثارنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان قومی لیڈرہیں،سنی سنائی باتوں پردھیان نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button