شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نارووال:شہدائے کربلا کی اسلام دوستی تا قیامت زبان زد عام رہے گی،پیر تبسم بشیر

نارووال:شہدائے کربلا کی اسلام دوستی تا قیامت زبان زد عام رہے گی،پیر تبسم بشیر

نارووال (پریس ریلیز)نواسۂ رسول ﷺ کی محبت جانِ ایمان ہے ۔شہدائے کربلا کی اسلام دوستی تا قیامت زبان زد عام رہے گی۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم محبان آلِ رسول اور اہلبیت بھی محبان اصحاب رسول ہیں۔ پاکستانی عوام آلِ محمدﷺ کی محبت اور احترام صحابہ کرام سے سرشار ہیں ۔فرقہ واریت و دہشت گردی تعلیمات اصحاب و آل رسول ﷺ کے منافی ہے ۔ان خیالات کا اظہار قائد تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے موضع خانخاصہ میں حاجی محمد اسلم کے والد اور رانا محمد طارق کے دادا جان کی یاد میں منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام کا پیغام حق کے لئے ڈٹ جانا اور غلبۂ دین کے لئے مصلحت پسندی سے نکل کر حق گوئی و بے باکی کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا نے اپنے خون سے شجر اسلام کی آبیاری فرمائی ۔ غلب�ۂ حق ،تدارک فتنہ و فساد اور تحفظ حدود اللہ وتحفظ ناموسِ رسالت ﷺ کا فریضہ سر انجام دے کر شہیدانِ کربلا نے امت کو صراطِ مستقیم پر ڈٹ جانے کا درس دیا ۔ یزید پلید کی شریعت سے بغاوت کو خاندان نبوت نے اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام نے میدانِ کربلا میں جان کا نذرانہ پیش کر کے ثابت کر دیا کہ دین کے احیاء اور قیامِ امن کے لئے جان دینے والے کو شہید کہا جاتا ہے ۔نواسۂ رسول سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے جذبہ سے یزیدی فکر کو کربلا کی ریت تلے ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ۔امام حسین رضی اللہ عنہ کا دوسرا نام دین ہے ۔شاہ کربلا نے دشمنِ اسلام پر یزید پلید کو بتا دیا کہ یہ سرکٹ تو سکتا ہے مگر کسی فاسق کے سامنے جھک نہیں سکتا ۔ آج پھر فکر حسینی علیہ السلام اور فکر یزیدی کی جنگ ہے ۔دہشت گرد یزیدی ہیں جبکہ اپنے خون سے ملک و ملت کا دفاع کرنے والے حسینی علیہ السلام ہیں۔اس موقعہ پر حافظ محمد تنویر ہمدمی ،حافظ محمد دلشاد اویسی، ملک مختار احمد بھولا ، ملک محمد ارشد اور دیگر نے بھی خطاب و ہدیہ نعت پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  گیاری:سرچ آپریشن21ویں روزبھی جاری،19لاکھ ٹن برف ہٹادی گئی