تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تیل کی قیمتوں میں کمی پرعوام کا حکومت کوخراج تحسین

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تیل کی قیمتوں میں کمی پر عوام کا حکومت کو خراج تحسین ۔ پٹرول پمپ مالکان سارا دن پرانے ریٹ پر پٹرول فروخت کرتے رہے ۔ ٹرانسپورٹوں نے بھی کرایوں میں کوئی کمی نہ کی ۔ عوام پڑول پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹوں میں لڑائی جھگڑے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیموں میں کمی کرنے پر عوام میں خوشی کی لہر ڈور گئی مگر یہ خوشی اُس وقت کافور ہو گئی جب پٹرول پمپ مالکان پرانے ریٹوں پر ہی پٹرول فروخت کرتے رہے ۔ جبکہ ٹرانسپورٹوں نے بھی کرایوں میں کوئی کمی نہ کی ۔ کئی جگہ پر پٹرول پمپ مالکان اور ٹرانسپورٹوں میں قیمتوں ، کرایوں پر لڑائی جھگڑا ہوتا رہا ۔اور تو تکار ہوتی رہی ۔ عوامی سماجی حلقوں اور جماعت اسلامی زون 183کے امیر چوہدری عرفان ، کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رحمت اللہ ، چوہدری ممتاز احمد اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹوں کے کرایوں میں جلد از جلد کمی کی جائے اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker