تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 41 برس کی ہوگئیں

ممبئی(نمائندہ شوبز)سابق ملکہ حسن اور بھارتی فلم نگری کی نامور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن 41 برس کی ہوگئیں۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر منگلورو میں 1973 کو آج ہی روز پیدا ہونے والی ایشوریہ رائے نے ابتدائی تعلیم منگلورو اور ممبئی سے حاصل کی۔ ابتدا میں وہ ادویہ ساز بننا چاہتی تھیں تاہم ناکامی پر انہوں نے انجنئیر بننے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں انہوں نے مقامی کالج میں داخلہ بھی لیا تاہم 1991 میں انہوں نے ماڈلنگ میں مقام بنانے کے لئے تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا۔ 1994 میں وہ ملکہ حسن قرار پائیں۔ انہوں نے فنی کیریئر کا آغاز تامل فلم’’ ارووار‘‘ سے کیا جبکہ 1997 میں  فلم ’’اور پیار ہو گیا‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دی، ان کی پہلی سپر ہٹ فلم 1999 میں ریلیز ہونے والی ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسی دوران ان کے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان سے دوستی کے چرچے رہے،  2007 میں انہوں نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشک بچن سے  شادی کرلی جس سے ان کی ایک بیٹی ’’ارادھیا‘‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button