پاکستانتازہ ترین

عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں انہیں گلے لگائیں گے، پرویز رشید

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے لہٰذا عمران خان بھی پارلیمنٹ میں واپس آجائیں ہم انہیں گلے لگائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نےکہا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت کرکے عوام کی بہتری کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے اگر دھرنے نہ ہوتے تو پٹرول 14 روپے تک سستا ہوچکا ہوتا لیکن وفاقی حکومت نے پھر بھی قیمت کم کی اب عمران خان بتائیں وہ خیبرپختونخوا میں عوام کو کیسے ریلیف دیں گے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان نے اپنی ٹیم کو حکومت سے مذاکرات کی اجازت نہیں دی، عمران خان شاہ محمود قریشی کی ہتھکڑی کھول دیں۔ پرویزرشید نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے لوگوں کو انصاف دینا نہیں چاہتی، عمران خان جس حلقے سے منتخب ہوئے ہیں کیا اب تک وہاں گئے ہیں جبکہ وہ سوچیں کہ ان کی سیاست پاکستان کو کیا نقصان پہنچا رہی ہے لیکن صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے اس لیے عمران خان بھی پارلیمنٹ میں واپس آئیں ہم انہیں گلے لگائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم کا نام ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں اور ہم نام سے نہیں دہشت گردوں سے جنگ کررہے ہیں جبکہ داعش نے تو آج دہشت گردی شروع کی ہے ہم تو کئی سالوں سے اس کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button