اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی کے اعلان کے بعد سمندر پار پاکستانیوں کوبینکوں کے بجائے ہنڈی سے پیسہ پاکستان بھیجیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کی ترغیب پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے ملک کےٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش قرار دیا ہے ۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں کو غیرقانونی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بینکوں کے بجائے ہنڈی کے ذریعے پیسہ پاکستان بھیجیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کےاس بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے ملک کےٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیرون ملک سے ہنڈی یاحوالے کےذریعے زرمبادلہ بھجوانےکی ترغیب غیرقانونی ہے اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان ملک کےٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست سے پاکستان کواگست میں 490ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔