تازہ ترینفن فنکار

شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

ممبئی (نمائندہ شوبز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ وہ دونوں ایک ساتھ کام کریں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔ اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈکیتی چوری کی 2مختلف وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں ،نقدی اور موبائل فون سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker