تازہ ترینعلاقائی

ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن رخصت پر چلے گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بڑے سرکاری افسران کی چھٹیوں کا موسم چل رہا ہے، ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کیلئے اکتیس دسمبر تک رخصت لے لی۔  سیکریٹری الیکشن کمیشن بننے کیلئے بائیسویں گریڈ کا کورس ضروری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ دن پہلے جاری کی گئی فہرست میں شیر افگن کا نام نہیں تھا، ان کا نام گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اچانک شامل کیا ہے۔ تحریک انصاف کے کپتان نے شیرافگن کو گزشتہ عام انتخابات کا ولن قرار دیا تھا، پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور پہلے ہی رخصت پر جا چکے ہیں، محبوب انور پر بھی عمران خان نے دھاندلی کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button