تازہ ترینعلاقائی

سبی:آج یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

سبی ( محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی )آج یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مختلف مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمی جلوس برآمد ہورہیں سبی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس حسینیہ امام بارگاہ سے برآمد ہواجلوس میں تعزیے اور علم نکالے گئے جلوس شہر کے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ۔گنپت رائے روڈ،مسجد روڈ، لیاقت بازار،بلو چستان چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیرہو گاجلوس میں ڈی ، ایس ، پی ، گلزار احمد سبی اسکاؤ ٹس اور ایف سی نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر کے داخلی اور خارجی راستوں کو خا ر د ا ر تا ر لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا جلوس کی سیکورٹی امن وامان قائم رکھنے اور کسی بھی ممکنہ حادثہ سے نمٹنے اور ناخوشگوار واقعہ کیلئے ریسکیو1122 ایدھی سینٹر اور دیگر رفاہی اداروں کی ایمبولینسوں کو الرٹ کر رکھا تھا اور سول ہسپتال سبی کے ڈ اکٹرز بھی الرٹ تھے تمام ڈاکٹرز اور پولیس ملازمین کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جلوس کے راستوں میں واقع تمام مارکیٹیں مکمل طور پر بند ہیں جلوس میں تیں سو سے زائد پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ماتمی جلوس میں سینہ کوبی ، زنجیر زنی بھی کی گئی اس موقع پر عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے سید اظہر نقوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی امام حسین نے دین کو بچانے کیلئے جام شہادت نوش کیا اور روڈ راستوں اور محلوں میں سبیل کا اہتمام اور لنگر نیاز تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ڈاکٹر کی غفلت مریضہ نے تڑپ تڑپ کرجان دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker