پاکستانتازہ ترین

پارلیمنٹ کیطرف اٹھنےوالےہاتھ کاٹ دیئےجائیں گے،محموداچکزئی

کوئٹہ (نمائندہ پاک نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ جمہوریت کے دفاع کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے لیے تمام ادارے محترم ہیں، پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے،پاکستان میں پہلی مرتبہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئین کا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اورپارلیمنٹ کےدفاع کا مشترکہ فرنٹ بنائیں، اپنےساتھیوں سےوعدہ کیا ہے اگرلڑائی آگے بڑھی تو پارلیمنٹ وجمہوریت کا دفاع کرینگے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ڈنڈابردارلوگ 18 کروڑعوام کی بےحرمتی کررہےہیں اورنظام کولپیٹناچاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!