پاکستانتازہ ترین

کوٹ رادھا کشن میں بھٹہ مالک نے میاں بیوی کو زندہ جلا دیا، شہباز شریف نے نوٹس لےلیا

کوٹ رھاداکشن(نمائندہ پاک نیوز)کوٹ رادھا کشن میں مشتعل دیہاتیوں نے میاں بیوی کو بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا ۔پولیس ذرائع کےمطابق24سالہ شمع بی بی اوراس کاشوہرشہزاداینٹیں بنانے والے بھٹےپرمزدوری کےلئے کوٹ رادھا کشن کے چک 59 آئے ہوئےتھے جہاں بھٹے کے مالک یوسف گجر نے ایڈوانس دی ہوئی رقم نہ ملنے پر میاں بیوی پر مختلف الزامات لگا کر ایک کمرے میں بند کرکے لوگوں کو اکھٹا کرلیا اور دونوں کوبھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیاگیا۔عینی شاہدین کےمطابق پولیس چوکی فیکٹری ایریا کے5پولیس اہلکارموقع پر پہنچےبھی تھےمگر مشتعل لوگوں نےانہیں قریب نہ آنے دیا۔علاقے میں حالات کافی کشیدہ ہیں۔ خادم اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔اور تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!