پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کی نوازشریف سے ملاقات، واہگہ بارڈرکی رپورٹ پیش

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رائے ونڈ میں ملاقات کی ہے،وزیراعلیٰ نے واہگہ بارڈر خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں واہگہ بارڈر خودکش حملےکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نوازشریف نے عاشورہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات کو رات گئے تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ،،وزیر اعلیٰ نے کوٹ رادھا کشن واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل پر بھی وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ،ملاقات میں وزیر اعظم کے آئندہ دورہ چین پربھی تفصیلی بات ہوئی،وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے تمام صوبوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے چین سے درکار تعاون پر بات کریں گے ، پاک چین معاہدوں میں پیشرفت میں بھی مدد ملے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button