تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو اور گردو نواح میں عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے پُر امن طور پر منایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو اور گردو نواح میں عشرہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے پُر امن طور پر منایا گیا ۔ تعزیہ کے جلوس ، مجالس ، مجالسِ شام غریباں ، مساجد میں اہل سنت والجماعت میں امام عالی مقام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو میں عشرہ محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ اور ذولجناع کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ سے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے چلتا ہوا پُر امن طور پر اہتمام پزیر ہوا ۔ زاکرین اور نوحہ حوانوں نے امام عالی مقام کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اہل سنت و الجماعت نے بھی مختلف مساجد میں جلسے منعقد کر کے حضرت امام حسین کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام عالی مقام میں یزید کے سامنے سر نہ جھکایا ۔مگر اپنا سر کٹا کر اُمت مسلمہ کو یہ درس دیا کہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے ڈ ٹ جانا بھی حسینیت ہے ۔ مجموعی طور پر تھانہ سرائے مغل میں دس محرم الحرام کو کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بلا عنوان!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker