پاکستانتازہ ترین

ہتک عزت نوٹس کا جواب:عمران خان کا یوٹرن،افتخار چوہدری کی جرأت کو سلام

اسلام آباد(بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے ،چھ صفحات پر مشتمل یہ جواب عمران خان کے وکلاءحامد خان ایڈووکیٹ اور احمد اویس ایڈووکیٹ کی جانب سے افتخار چوہدری کی وکلاءکے حوالے کیا گیا ۔عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے جواب میں افتخار چوہدری کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے عہدساز فیصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں،پوری قوم آپ کو فوجی آمرکے سامنے ڈٹ جانے پرسلام پیش کرتی ہے اور آپ کی جرات اور آمرکے سامنے ڈٹ جانے کی معترف ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ نوٹس ذاتی طور پر دیا گیا تھا لہذا آپ کو مخاطب کر نا مجبوری ہے ،6 جون 2013ءالیکشن شفاف بنانے کی پی ٹی آئی کی درخواست کو واپس کر دیا گیا اور چھ ماہ تک درخواست نہ سنی گئی ،ہم نے عدلیہ کے خلاف کبھی کو ئی تو ہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button