تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:محرم الحرام میں سانحہ واہگہ بارڈر انسانیت سوز واقعہ ہے،محمد یسین سعیدی

دیپالپور(قاسم علی)محرم الحرام میں سانحہ واہگہ بارڈر انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی مذمت کیلئے الفاظ نہیں ہیں دہشتگردوں کی جانب سے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں ایسی گھناؤنی واردات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ ان کا تعلق کسی مذہب سے نہیں بلکہ ایسے لوگوں کو انسان کہنا ہی انسانیت کی توہین ہے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے نائب صدر ضلع اوکاڑہ میاں محمد یٰسین سعیدی نے واہگہ بارڈر کے قریب ہونے والی دہشتگردی کی واردات پر کررہے تھے انہوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والے 61شہداء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سانحے کے ذمہ داران کا جلد ازجلد سراغ لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس قدر بڑے واقعے کے باوجود اگلے روز ہی اس تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ ہم ایک موت سے کھیلنے والی ایک دلیر اور جانباز قوم ہیں جبکہ دوسری جانب بھارتی سائیڈ پر موت جیسے سناٹے سے دنیا یہ جان گئی کہ بھارتی صرف گیدڑ بھبھکیاں دینا ہی جانتے ہیں موت کا سامنا کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی صدر کا دورۂ بھارت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker